فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں: افشین اشرف

فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں: افشین اشرف
فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں: افشین اشرف

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل افشین اشرف نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، کوئی بھی فلم اچھی یا بری بنائی نہیں جاتی، اس کا فیصلہ توسینما گھرمیں آنے والی فلم بینوں کی بڑھتی اورگھٹتی تعداد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی تمام سپرہٹ اورفلاپ فلموں کے پروڈیوسر، ڈائریکٹراورفنکاروں کے علاوہ تکنیکی عملے سے بات کی جائے تووہ اپنی فلم کوصدی کی شاہکارفلم ہی قراردیں ۔ ان کے دلائل اورگفتگواس قدرجاندارہوگی کہ اس کوسننے والے اس بات کوماننے پرتیاربھی ہوجائیں گے۔ لیکن یہ سب باتیں ہی ہیں۔افشین اشرف نے کہا کہ فلم کوپسند کرنے کا حق صرف اورصرف عوام کا ہے ، جس کوکوئی بھی فنکار، ہدایتکاریا فلمساز چھین نہیں سکتا۔ ہم بطور فنکار اور تکنیک کار بس یہی کوشش کرسکتے ہیں کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں بروئے کارلاتے ہوئے بس اچھی فلم پروڈیوس کریں۔ باقی فیصلہ وہ فلم بین کریں گے جواپنا قیمتی وقت نکال کراورپیسے خرچ کرکے سینما گھرپہنچتے ہیں۔

مزید : کلچر