نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کیساتھ کام کرناچاہئے:ہانی بلوچ

نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کیساتھ کام کرناچاہئے:ہانی بلوچ

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ہانی بلوچ نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کے لئے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوں گے۔ اس بات سے توسب واقف ہیں کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں فنکاروں کے لباس کوخاص ترجیح دی جاتی ہے۔ مگرہماری فلموں میں یہ شعبہ کچھ خاص نمایاں نہیں سمجھا جاتا۔ حالانکہ جب تک فلم کے کرداروں کے ڈریسز پرتوجہ نہیں دی جاتی، تب تک ان کرداروں میں حقیقت کے رنگ دکھائی نہیں دیتے۔سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جب تک ہم نوجوان نسل کومتاثر کرنے کیلیے معمول سے ہٹ کرکام نہیں کرینگے، تب تک بہتری ممکن نہیں ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں معروف فنکاروں کے کاسٹیم فلم بینوں کو بے حد متاثر کرتے ہیں۔ بلکہ فیشن کے نت نئے انداز بھی اب توفلموں کے ذریعے ہی مقبول عام ہوتے ہیں۔ اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے اور باصلاحیت ڈیزائنرز کواپنی فلموں کا اہم حصہ بنانے پرتوجہ دینے پر غور کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر