ماہ نور نے تماثیل تھیٹر میں رنگ جما لیا

ماہ نور نے تماثیل تھیٹر میں رنگ جما لیا

لاہور(فلم رپورٹر)ماہ نور نے تماثیل تھیٹر میں رنگ جما لیا۔ تماثیل تھیٹر لاہور میں جاری سٹیج ڈرامہ’’بلو میری اے‘‘میں ندا چوہدری اور ماہ نور نے اپنی اپنی سپیشل ڈانس آئٹم اور منفرد کامیڈی سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔سٹیج ڈرامہ’’بلو میری اے‘‘سپر ہٹ قرار دیا جا رہا ہے ،یاد رہے کہ ندا چوہدری اور ماہ نور عرصہ دراز کے بعد ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ان کے علاوہ ڈرامہ کی کاسٹ میں حسنہ بھٹی ،رائمہ خان ،سارا خان،طاہر انجم ،طاہر نوشاد لکی ڈیئر،سخاوت ناز ،حسن مراد،ساقی خان بھی شامل ہیں ۔

مزید : کلچر