ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے کا معاملہ عمران آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے کا معاملہ عمران آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے کے معاملے پر (آج)پیر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔الیکشن کمیشن عمران خان کی جانب سے ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے کے معاملے پر پیر کی صبح 10 بجے سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے25 جولائی کوعمران خان کو ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا جس میں عمران خان کو 30 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔

عمران پیشی

مزید : صفحہ اول