دھاندلی ، بے ضابطگی شکایات پر عذرداری ٹربیونل تشکیل دینے کی منظوری

دھاندلی ، بے ضابطگی شکایات پر عذرداری ٹربیونل تشکیل دینے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایات کے لئے ہائی کورٹس کے سابق ججز پر مشتمل عذرداری ٹربیونلز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز کیلئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لئے ہائی کورٹس سے نام ما نگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے عذرداری ٹربیونلز بنائے جائیں گے جہاں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات دائر کی جاسکیں گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آئندہ چند روز تک عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گا۔
ٹربیونل منظوری

مزید :

صفحہ اول -