عمران خان نااہلی کیس ، بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدگی کر دیا گیا

عمران خان نااہلی کیس ، بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدگی کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژ نل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے ٗکیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ۔ اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خاں کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے۔

جسٹس صدیقی علیحدہ

مزید : صفحہ اول