پنجاب میں حکومت بنانے نہ بنانے سے تعلق نہیں : خورشید شاہ

پنجاب میں حکومت بنانے نہ بنانے سے تعلق نہیں : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اکثریت لی ہے توحکومت بنائیں،پنجاب میں حکومت بنانے نہ بنانے سے ہماراتعلق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ہم نے انتخابات کومستردکیا ہے لیکن اس کے باوجودپارلیمنٹ جاناہے، ہم نے پارلیمنٹ کے لئے بہت کچھ کیا ہے اوردیگرجماعتوں کوبھی پارلیمنٹ میں جانے پرقائل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اکثریت لی ہے توحکومت بنائیں،پنجاب میں حکومت بنانے نہ بنانے سے ہماراتعلق نہیں ہے ،ابھی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)سے مذاکرات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -