کوئی شک نہیں ایک پارٹی کو جتوانے کیلئے الیکشن کرائے گئے : گورنر سندھ

کوئی شک نہیں ایک پارٹی کو جتوانے کیلئے الیکشن کرائے گئے : گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ محمد زبیر نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ایک خاص پارٹی کو جتوانے کے لیے الیکشن کرائے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں ایسے الیکشن نہیں دیکھے کہ 4 دن ہو گئے ہیں لیکن اب تک الیکشن کی گنتی پوری نہیں ہو رہی۔محمد زبیر نے الزام عائد کیا کہ پشاورسے کراچی تک کاؤنٹنگکو مینج نہیں کیا گیا، موبائل فون کی اجازت نہیں تھی مگر ویڈیو کلپ سامنے آئے، الیکشن کمیشن کو ان ویڈیو کلپس کو دیکھنا چاہیے تھا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انتخابات پر شدید تحفظات ہیں جنہیں سامنے لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پورا سسٹم بتایا گیا تھا جس پر سب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کو الیکشن جتوانے کے لئے مینج کیے گئے اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔گورنر سندھ نے کہا کہ صبح 6 بجے الیکشن کمیشن کے نمائندہ نے آکر بتایا کہ سسٹم بیٹھ گیا، اتنا لیٹ آکر سسٹم کی خرابی کی بات کی گئی، رات ڈیڑھ بجے شدید تحفظات کے بعد یہ بیان دیا گیا، بتایا جائے آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا یا بٹھایا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ اب بھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ری کاؤنٹنگ ہوگی یا نہیں، مری اور مانسہرہ میں دو لوگ مر گئے مگر میڈیا کور نہیں کر رہا، اس سے کہیں زیادہ آزاد میڈیا تو مشرف کے دور میں تھا۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ اول -