بد ترین دھاندلی ک باوجود انتی نشستیں ملنا معجزے سے کم نہیں : حمزہ

بد ترین دھاندلی ک باوجود انتی نشستیں ملنا معجزے سے کم نہیں : حمزہ

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ بد ترین دھاندلی کے باوجود بھی اتنی نشستیں ملنا معجزے سے کم نہیں،الیکشن کمیشن اور ذمہ دار ادارے پی ٹی آئی کے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، پوری قومی حق خود ارادیت پر ڈاکے کے خلاف سراپا احتجاج ہے،جہاں دوبارہ گنتی ہوتی ہے (ن )لیگ جیت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے لئے آنے والے نو منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے لئے آنے والوں نے کامیابی پر حمزہ شہباز شریف کو مبارکبا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے ، ہم بھرپور سیاسی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کا حق قوم نے ہمیں دیا ہے، اپنے قومی مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز پر گھومتا نا اہل ترین شخص منتخب نمائندوں کی بولی لگاتا بھر رہا ہے،ذمہ دار ادارے چشم پوشی کی بجائے نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ آراوز ہمارے جیتے ہوئے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور جبکہ ہماری جانب سے دی جانے والی درخواستیں مستر د کر رہے ہیں ۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول