الیکشن کمیشن چند سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں نہیں آئیگا، ترجمان

الیکشن کمیشن چند سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں نہیں آئیگا، ترجمان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے چند سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، مستعفی گورنرکاانتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس اور افسوسناک ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے عام انتخابات کاانعقاد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوا ہے جس کوعالمی مبصرین نے بھی سراہاہے۔اسلا م آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کمیشن چند سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ترجمان نے کہا عالمی اداروں اورمبصرین نے انتخابات کو شفاف قراردیا ۔ انتخابات کو عالمی سطح پرسراہااورقبول کیاگیا الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کی طرف سے کمیشن پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دھاندلی کے حوالے سے مستعفی گورنر سندھ محمد زبیر کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مستعفی گورنرکاانتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس اور افسوسناک ہے ترجمان کے مطابق گورنرکے عہدے پربراجمان ہونے کے باوجودانتخابی عمل سے ان کی لاعلمی باعث حیرت ہے مستعفی گورنرسندھ عہد ہ چھوڑنے کی اصل وجوہات قوم کوبہتربتاسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن

مزید : صفحہ اول