نواز ،شہباز کی والدہ بیگم شمیم کوبھی سینے میں انفیکشن، ہسپتال منتقل

نواز ،شہباز کی والدہ بیگم شمیم کوبھی سینے میں انفیکشن، ہسپتال منتقل

لاہور (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کو سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی بھی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں شریف فیملی کے ذاتی ہسپتال شریف میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر ز ان کا طبی معائنہ اور اعلاج کرنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملنے پر حمزہ شہباز (ن) لیگ کی مرکز مجلس عاملہ کااجلاس چھوڑ کرشریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے ۔ حمزہ شہباز نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی دادی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

والدہ ہسپتال

مزید : صفحہ اول