علیم بڑے بھائی ،میرے وزیر اعلیٰ ہیں ،فواد

علیم بڑے بھائی ،میرے وزیر اعلیٰ ہیں ،فواد

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ علیم خان میرے بڑے بھائی اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں۔یہ بات انہوں نے علیم خان سے گلے ملتے ہوئے کی ۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مختلف رہنمامرکز اورپنجاب میں حکومت سازی کے لئے مشاورت کیلئے جمع ہوئے۔ ایک موقع پر جب علیم خان اور فواد چودھری ایک دوسرے کے قریب کھڑے تھے تو کسی میڈیا پرسن نے فواد چودھری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے حوالے سے سوال پوچھ لیا جس پر فواد چودھری نے پاس کھڑے علیم خان کو زور سے ’’جپھی ‘‘ڈالتے ہوئے کہا کہ علیم خان میرے بڑے بھائی ہیں اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں ۔

فواد چو دھری

مزید : صفحہ اول