عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی گھر بیٹھ جاؤنگا،جہانگیر ترین

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی گھر بیٹھ جاؤنگا،جہانگیر ترین

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا میرا مشن تھا ان کے وزیراعظم بنتے ہی گھر بیٹھ جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جاؤں گا صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی نا اہلی کے خلا ف اپیل کا فیصلہ آنا بھی باقی ہے اور آپ ابھی سے دلبر داشتہ ہو گئے ہیں تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آ یا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا اور گھر بیٹھوں گا ۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول