’’ مودی کا جو یار ہے ، غدار ہے ‘‘ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نعرہ لگا دیا

’’ مودی کا جو یار ہے ، غدار ہے ‘‘ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نعرہ لگا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ن لیگ کی سیٹیں کچھ زیادہ ہیں اور دونوں کے درمیان تخت لاہور کیلئے ’’ جنگ ‘‘ جاری ہے جس کے باعث جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکاہے۔عمران خان نے دو روز قبل واضح اکثریت ملنے کے بعد قوم سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے ملک کے اہم امور پر اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے پلان سے آگاہ کیا۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے بھارت کو تعلقات کی بہتری کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں ، آپ ایک قدم بڑھائیں گے توہم آپ کی طرف دو قدم بڑھائیں گے۔عمران خان کے اس پیغام پر مریم نواز کے بیٹے اور نوازشریف کے نواسے جنید صفدر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ’’ مودی کا جو یار ہے غدار ہے ‘‘ کا نعرہ لگا دیاہے۔جنید صفدر کا اپنے ٹویٹر میں کہناتھا کہ ’’آپ ایک قدم ہماری جانب آئیں ہم دو قدم آپ کی طرف آئیں گے،عمران خان کی تقریراور بھارت کیلئے پیغام ، عشق و مشق چھپائے نہیں چھپتا۔مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

جنید صفدر

مزید : صفحہ اول