چکوال ‘ کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق
چکوال(صباح نیوز)چکوال میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ زہریلی گیس کان میں بھر گئی دم گھٹنے سے تینوں مزدور جاں بحق ہو گئے جن کے نام زین،ذوالفقار اور امجد ہیں تینوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں مرنے والوں میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک رشتہ دار شامل ہے۔
مزدور جاں بحق