اے این پی کا بلو چستان میں حکو مت سازی کیلئے بی اے پی کی حمایت کا اعلان

اے این پی کا بلو چستان میں حکو مت سازی کیلئے بی اے پی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے کہا ہے کہ اے این پی رہنماؤں کی جانب سے حمایت کے اعلان پر انکے مشکور ہیں، رہنما اے این پی اصغر اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تشکیل کیلئے بی اے پی کا ساتھ دینگے ، جمہوری لوگ ہیں نظام کورواں دواں دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں سی پیک کو نظرانداز کیا گیا اور بلوچستان کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔ اتوار کو کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اے این پی بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ رہنما اے این پی نے کہا کہ بی اے پی صوبے کی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ جمہوری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بی اے پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی تشکیل میں بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینگے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری نظام کو رواں دواں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تخت لاہور نے پشتونوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ رہنما اے این پی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں یکساں ترقی کے خواہاں ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریگی ۔ اصغر اچکزئی نے کہا کہ یقین ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں رہنے والے تمام لوگوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے گی۔
اے این پی حمایت

مزید :

صفحہ آخر -