پر امن شفاف و انتخابات کا بروقت انعقاد ای چیلنج تھا جس پر پورا اترے : ڈاکٹر حسن عسکری

پر امن شفاف و انتخابات کا بروقت انعقاد ای چیلنج تھا جس پر پورا اترے : ڈاکٹر ...

لاہور(این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالنے سے لے کر اب تک اپنے عملی اقدامات سے مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ نگران حکومت کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی، جسے ایمانداری کے ساتھ ادا کیا اور وعدے کے مطابق شفاف و غیرجانبدارانہ نتخابات کے انعقاد کا عہد پورا کیا۔ عوام کے تعاون سے پنجاب کی نگران حکومت انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے مرحلے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے شفاف ، پرامن اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ایک ٹیم ورک کے طور پر پیشہ ورانہ انداز میں متعلقہ محکموں اور اداروں نے اپنے فرائض منصبی ادا کئے۔ انتخابات کے انتظامات میں تعاون کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پرامن ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا بر وقت انعقاد ایک چیلنج تھا جس پر پورا اترے ہیں۔ نگران حکومت کی پوری ٹیم نے جانفشانی اور عزم کیساتھ قومی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور پولنگ کے دوران عوام کا نظم و ضبط مثالی رہا۔ نگران حکومت کی انتھک کاوشوں اور محنت کا پھل عوام کو جمہوری عمل کے تسلسل کی صورت میں ملا ہے۔

حسن عسکری

مزید : صفحہ آخر