پاکستان کیلئے مزید قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کرینگے ،جمال رئیسانی

پاکستان کیلئے مزید قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کرینگے ،جمال رئیسانی

کوئٹہ (آن لائن)شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میرے والد اور بھائی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ملک اور صوبے کے لئے مزید قربانیوں کو ضرورت پڑی توہم دریغ نہیں کرینگے، ہم نے ہمیشہ لہو سے ملک کی حفاظت کی اور کر تے رہیں گے بلوچستان کو محفوظ بنانے اور یہاں کے عوام کو روزگار دینے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراوان ہاؤس میں شہید نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی کی ساتویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر قرآن خوانی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم وطن کی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو قربان کریں کیونکہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے اور ملک دشمن قو توں سے وطن کو محفوظ کرنا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس وطن کی حفاظت کے لئے خون کا عطیہ پیش کیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے میرے والد نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور میرے بھائی نوابزدہ میر حقمل خان رئیسانی نے اس وطن کی خاطر قربانیاں دے کر اپنے آپ کو ہمیشہ کے لئے آمر کر دیا نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی شہید کی برسی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں منائی گئی اور مختلف مقامات پر قرآن خوان اور لنگر کا اہتمام کیا گیا اور سانحہ مستونگ میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید اور دیگر شہداء کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔

جمال رئیسانی

مزید : صفحہ آخر