سازشوں کے باوجود ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ،طلال چوہدری
فیصل آباد(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ سازشوں کے باوجود ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور تقریباًایک لاکھ ووٹ حاصل کیا یہ سب عوام کا میاں محمد نوازشریف کے ساتھ محبت اور آپ دوستوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے میاں نوازشریف نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی ہے جس طرح منصوبہ بندی کے ذریعے دھاندلی کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہم جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی جان تک قربان کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈیفنس ویواور شہر کے دیگر واڑز میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس موقع ،میاں عرفان منان ، چیئرمین بلدیہ رائے مصطفی بابر ،وائس چیئرمین شیخ حبیب الرحمن ،ضلعی صدر یوتھ ونگ آفتاب اکبر چوہدری ،قائم مقام سٹی صدر حاجی عطاملک ،سٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد چنا،میاں نعمان ،چیئرمین اتحاد گروپ میاں عدنان،نعمان خان ،رانا محمد اکبر،عبدالستار رحمانی،شیخ ابوبکر،حافظ منیب اشرف ،غضنفر اعوان ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہمارے ساتھ میاں نوازشریف کے شیر دل سپاہی ہیں جنہوں نے ثابت کردیا ہے کہ جڑانوالہ میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ریکارڈ ووٹوں کے باوجود جس طرح ہمیں ہرایا گیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے دوستوں کی مشاورت سے اپنی خامیاں دور کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے ساتھ دینے والے اپنے آپ کو اکیلانہ سمجھیں بلکہ ہر مشکل وقت میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے ان شاء اللہ انتخابی مہم کی طرح ہی شہر شہر گلی گلی گاؤں گاؤں جاکر عوام کا شکریہ ادا کریں گے ۔
طلال چوہدری