نوازشریف، مریم اور صفدر کی ضمانت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف، مریم اور صفدر کی ضمانت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیدیا، بینچ کل 31جولائی کو سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس عامرفاروق کریں گے، جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف تینوں مجرموں نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو جاری نوٹس کی تعمیل کرا لی گئی، قومی احتساب بیورو کی قانونی ٹیم بھی آئندہ ہفتے عدالت پیش ہوگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔

ضمانت درخواستیں

مزید : صفحہ آخر