عمران حکومت ڈھائی سال بھی مشکل سے پورے کریگی، منظوروسان

عمران حکومت ڈھائی سال بھی مشکل سے پورے کریگی، منظوروسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت دو سے ڈھائی سال تک مشکل سے مدت پوری کر پائے گی،اس بار دھرنے اور اپوزیشن سٹرانگ ہونگیں،سندھ میں ابھی نئے وزیر اعلی کے لیے نام فائنل نہیں ہوا ہے ابھی پارٹی قیادت نام فائنل کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے وسان ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا،آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی۔منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔
منظور وسان

مزید :

صفحہ آخر -