سندھ میں کٹھ پتلیوں کو جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ چانڈیو

سندھ میں کٹھ پتلیوں کو جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ چانڈیو

لاہور( این این ائی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ سندھ میں شکست کے باوجود کٹھ پتلیوں کو جتوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، زبردستی نتائج بدلنا حالات خراب کرنے کودعوت دینا ہے، لگتا ہے کوئی جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بدین میں دھونس چلی نہ دھاندلی اور عوام نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ووٹ دیئے۔اب بدین کے کٹھ پتلیوں کو جتوانے اور نتائج بدلنے کیلئے سینہ زوری اور زبردستی کی جا رہی ہے۔ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کے نتائج بدلنے کیلئے آر اوز کو یرغمال بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، ۔کم سے کم سے جاتے ہوئے ہی نگران حکومت اپنی ساکھ کا خیال کریں۔

چانڈیو

مزید : صفحہ آخر