9 ماہ میں 2 ارب 20 کروڑ وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے،نیب

9 ماہ میں 2 ارب 20 کروڑ وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے،نیب

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو نے گزشتہ نو ماہ کے دوران بدعنوان عناصر سے دو ارب بیس کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے مختلف مقدمات میں تین سو تیس افراد کو گرفتارکیا ہے۔نیب نے ملک کے مختلف حصوں کی متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے بارہ سو سے زائد ریفرنس دائر کئے ہیں ۔ادارہ عدالتوں میں تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔

نیب وصولی

مزید : صفحہ آخر