حکومت کیلئے وفاق اور پنجاب میں عددی اکثریت حاصل ہے،بابر اعوان

حکومت کیلئے وفاق اور پنجاب میں عددی اکثریت حاصل ہے،بابر اعوان

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے لئے وفاق اور پنجاب میں عدوی اکثریت حاصل ہے وفاق ، پنجاب، اور خیبر پختو نخواہ میں تحریک انصاف جبکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت بنے گی۔ کابینہ میں بہترین لوگ شامل کر کے اور وسیع پیمانے پر اصلاحات کر کے ملک سے ناانصافی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریں گے اور عوام کے ساتھ مل کر خالی ٰخزانے کو بھریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچوں حلقوں سے کامیاب ہو جائیں گے اور یہ عوامی مقبولیت کی منفرد مثال ہے کہ پہلی بار پانچوں حلقوں سے کامیاب لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ اب مزید کسی تجربے کی گنجائش موجود نہیں ہے اور اداروں کے ساتھ جنگ کر نے کی بجائے انہیں مضبوط کرنے والی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے اس لئے ادارے اور عوام جمہوریت کی مضبوطی اورتسلسل میں اپنا حصہ ڈالیں بابرا عوان نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے خواہشمندوں کی فہرست گردش کر رہی ہے لیکن حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہ ہر ایک چیز پرنظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ق ہمارے ساتھ رابطے میں ہے اور بلوچستان سے کامیاب امیدواروں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے اس لئے ہمیں اطمینان ہے کہ تمام جگہوں پر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے بابراعوان نے کہا کہ پاکستان کو جو خطرات درپیش تھے ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں انشااللہ عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل پرقابو پا لیا جائے گا ۔

بابر اعوان

مزید : صفحہ آخر