عازمین حج کی رہنمائی کیلئے مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل فعال ہیں،میاں سلیم

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل فعال ہیں،میاں سلیم

مدینہ منورہ(پ ر)دفتر امور خارجہ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں،شعبہ میڈیکل، شکایات،گمشدگی و بازیابی،مدینہ آمد و روانگی ،رہائش و خوراک کی کار کردگی تسلی بخش ہے یہ بات مدینہ کے دفتر امور حجاج پاکستان میں قائم مین کنٹرول آفس کے انچارج اور وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری انتظامیہ میاں محمد سلیم نے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران کہی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین کنٹرول آفس انچارج میاں محمد سلیم نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ دفتر امور حجاج پاکستان ،مدینہ منورہ میں قائم مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا ،مین ہسپتال کے دورہ کے دوران شعبہ میڈیکل کے انچارج نے بتایاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل آئی سی یو بیڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ مرد،خواتین کے وارڈ بھی کام کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید بتایاکہ ہسپتال کی فارمیسی میں تمام ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں،شعبہ شکایات کے انچارج نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر رجسٹرڈ میں درج کرنے کے بعد متعلقہ شعبے کو اطلاع دی جاتی ہے ایم سی او انچارج نے ہدایت جاری کی کہ ہر شکایت کا فالو اپ لازمی کیا جائے،شکایت کی حل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ،شعبہ رہائش کے انچارج نے بتایا کہ ان دنوں مدینہ میں رش اور فلائٹ شیڈول کی مشکلات کے باعث 10ہوٹل مرکزیہ سے باہر لینے پڑے ہیں جن میں تقریباََ3ہزار کے قریب عازمین حج رہائش پذیر ہیں تاہم انہیں بس کی سہولت مہیا کی گئی ہے،انچارج ایم سی او میاں محمد سلیم نے ان عازمین حج کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عازمین حج کی مکہ روانگی میں مزید آسانی پیدا کی جائے اور سامان کے حوالے سے مشکلات کم کی جائیں،واضع رہے کہ اس سال انڈیا،افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہزاروں حجاج کو مدینہ منورہ کے حرم سے دور رہائش ملی ہے ،فوڈ انچارج نے بتایا کہ اس سال کھانے کی تیاری کے لیے پاکستانی باورچی اور ذائقوں کا خیال رکھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کھانے کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں،مین کنٹرول آفس انچارج اور وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری انتظامیہ میاں محمد سلیم نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے معاونین کو مزید دلجمعی اور دینی جذبے کے تحت اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

دورہ

ضٓط

مزید : صفحہ آخر