سرکاری سکیم کے 40ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے

سرکاری سکیم کے 40ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )سرکاری حج سکیم کا مدینہ حج آپریشن مکمل ،سرکاری سکیم کے 40ہزار عازمین مدینہ پہنچ گئے،آج سے ملک بھر سے حجاز مقدس جانے والے تمام عازمین جدہ پہنچیں گے،کراچی،لاہور،اسلام آباد ،پشاور،سیالکوٹ،کوئٹہ سے آپریشن جاری ہے،سرکاری سکیم کے ساتھ پرائیویٹ سکیم کا آپریشن بھی جاری ہے ،15ہزار سے زائد پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر