ہمارے ووٹروں، سپورٹروں کیخلاف انتخابی کارروائیاں بند کی جائیں:ڈاکٹر صفدر عباسی

ہمارے ووٹروں، سپورٹروں کیخلاف انتخابی کارروائیاں بند کی جائیں:ڈاکٹر صفدر ...

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے سربراہ، سابق سینیٹر اور پی ایس 15 کے امیدوار ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات خیرخوبی سے گذرگئے لیکن اس کے باوجود ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میری انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر سکندر جتوئی کے دو بیٹوں زمان جتوئی اور ہادی بخش جتوئی کے خلاف تھانہ کنگا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کرکے ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

صفدر عباسی

مزید : صفحہ آخر