سندھ ٹیکس ادائیگی میں کرپشن اور جعلسازی پر وزیراعلی ہاؤس سمیت 12 محکموں کیخلاف انکوائری

سندھ ٹیکس ادائیگی میں کرپشن اور جعلسازی پر وزیراعلی ہاؤس سمیت 12 محکموں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ میں ٹیکس ادائیگی میں کرپشن اور جعلسازی کے معاملے پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ نے وزیراعلی ہاؤس سمیت 12 محکموں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔ انکوائری پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دیئے گئے ٹھیکوں میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر شروع کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سندھ کے 12 محکموں نے سالوں تک جی ایس ٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔ایف آئی اے نے 12 سرکاری محکموں کی ٹیکس ادائیگی کی متعلق رکارڈ ایف بی آر سے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد اربوں روپے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔سندھ اسمبلی، محکمہ خزانہ، ایس جی اے اینڈ سی ڈی، اسکول ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں نے ٹیکس ادا ہی نہیں کی۔ کالیج ایجوکیشن، ایم ڈی اے، بلدیات، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، بورڈ آف روینیو، انفارمیشن ٹیکنالاجی، سندھ کول اتھارٹی سمیت دیگر محکموں نے ٹیکس ادا نہیں کی۔
انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -