3 کم عمر پاکستانی لڑکیوں نے منگلیسر چوٹی سر کرلی

3 کم عمر پاکستانی لڑکیوں نے منگلیسر چوٹی سر کرلی

اسکردو(این این آئی)پاکستان کی 3 لڑکیوں نے شمشال ویلی میں قراقرم پہاڑی سلسلے کی 6 ہزار 80 میڑ طویل منگلیسر چوٹی سر کرکے تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔چوٹی سر کرنے والوں میں آمنہ حنیف (13 سال)، مریم بشیر (14 سال) اور سعدیہ بتول (15 سال) شامل ہیں اور تینوں گلگت بلتستان ویلی کی رہائشی ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ تینوں لڑکیاں معروف سدپارہ لیٹل کریم کی تواسی اور پوتیاں ہیں۔تینوں نو عمر لڑکیوں نے اپنے دادا لیٹل کریم، محمد حنیف اور دیگر چار غیر ملکی کوہ پیما کے ہمراہ سفر کا آغاز کیا اور 24 جولائی کو چوٹی سر کی۔آمنہ نے کہا کہ یہ کوہ پیمائی کا آغاز ہے اور مستقبل میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹیاں سر کرنے کا پختہ ارادہ ہے۔آمنہ اور مریم کے والد محمد حنیف نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سفر 16 جولائی کو شروع کیا اور انتہائی جدوجہد اور محنت کے بعد ان کی بیٹیوں نے 24 جولائی کو کامیابی سے چوٹی سر کی۔اس ضمن میں انہوں نے ہسپانوی کوہ پیماہ ماریہ مارکو کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اور رہنمائی کے باعث لڑکیوں نے کامیابی سے چوٹی سر کی۔دوسری جانب لیٹل کریم نے اپنی پوتی اور نواسیوں کی کامیابی پر تسلی اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ کوہ پیمائی کا مقصد گلگت بلتستان میں خواتین کو کوہ پیمائی کے لیے حوصلہ دینا ہے۔

چوٹی سر

مزید : صفحہ آخر