ملک بھر میں شفاف انتخابات ہوئے ، کہیں بھی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی : پرویز خٹک

ملک بھر میں شفاف انتخابات ہوئے ، کہیں بھی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی : پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ کینٹ (آن لائن )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پورے ملک میں صاف وشفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات ہوئے ہیں۔ کہیں بھی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ مخالفین اپنی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ درحقیقت یہ اپنے ووٹرز کو طفل تسیلیاں دے رہے ہیں عوام نے ان کومستر د کردیا ۔ ہم نے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کردیا قبائل کا انضمام ہوچکا ہے قبائل کو حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے اوریہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں قبائل سے اسی فیصد نشستیں حاصل کی۔کئی آزاد ارکان کے ساتھ رابطے میں ہوں ان کوبھی تحریک انصاف میں شامل کریں گے اور کئی کو شامل کردیا ہے ۔وعدے کے مطابق قبائل میں صوبائی اسمبلی کاالیکشن بھی جلد کروائیں گیا۔ صوبائی حکومت چلانا انتہائی مشکل کام ہے۔ جو میں نے بطریق احسن سرانجام دیا۔ مرکز اور صوبے میں حکومت بنانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا غلط خبریں شائع کررہا ہے میں صوبے میں رہوں گا اور صوبے کے عوام کی خدمت کروں گا۔ میڈیا بے پرکیاں اڑا رہا ہے۔ پورے ملک اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی سے ظاہرہوگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کو دل وجان سے چاہتے ہیں۔ جس کا عوام نے حالیہ انتخابات میں کھول کر اظہار کردیا۔ ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے اسلام آباد روانگی سے قبل مانکی اپنی رہائش گاہ مانکی شریف میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ارکان صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن خٹک، میاں جمشیدالدین کاکاخیل ، ادریس خٹک وزیر اعلیٰ کے صاحبزادوں اسحق خٹک ابراہیم خٹک اسماعیل خٹک نے بھی خطاب کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ میں مرکزی حکومت کا حصہ بنے نہیں جارہا بلکہ میں صوبے میں رہ کرصوبے کے عوام کی خدمت کروں گا۔ اور بطور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کام کرتا رہا ہوں گا۔ فاٹا کے انضمام میں تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے اپنا بھر پور کردار اداکیا۔ اور تمام آزاد ارکان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے کافی جدوجہد کی ۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے واویلے میں کوئی صداقت نہیں۔ پورے ملک میں صاف وشفاف انتخابات کئے گئے ۔ اور ہر پولنگ اسٹیشن پر مخالف امیدوار وں کے پولنگ ایجنٹس موجود تھے۔ ان پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ اور کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ صوبے دو تہائی سے زائد ارکان میرے ساتھ رابطے میں اور تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں۔ پارٹی کو اس مقام پر لانے کے لیے میں نے کارکنوں اورجنون نے بہت محنت کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سابق صوبائی حکومتک کی پانچ سالہ کاکردگی پر عوام کو بھر پور اعتماد ہے پی ٹی ائی کے کارکنوں اور جنون کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک بھر میں تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان کی بائیس سالہ جدوجہد ، کارکنوں اور جنون کی انتھک اور شبانہ رو زمحنت کا نتیجہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اکیلے حکومت بنائیں گے۔ اور ادھورے ایجنڈے اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ نوشہرہ کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اورمیر ے خاندان پر ہمیشہ بھر پور اعتماد کااظہار کیا۔ اور ہمیں کامیاب کروایا۔ اور مجھے چھٹی بار بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد صوبے میں مستحکم حکومت قائم کریں گے۔عمران خان نے تبدیلی کاجو نعرہ لگایاتھا۔ وہ حالیہ انتخابات میں پورے ملک پر چھا گیا۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -