اسلام آباد: ڈی چوک کا نام ڈیمو کریسی سکوائر رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ڈی چوک کا نام ڈیمو کریسی سکوائر رکھنے کا فیصلہ

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پا کستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی )کی قیادت نے حکومت میں آتے ہی دھرنے کا مقام بھی تبدیلی کی زد میں آگیاہے۔ ڈی چوک کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔پی ٹی آئی نے ڈی چوک کوڈیموکریسی چوک بنانیکی ٹھان لی ہے، امکان ہے کہ ایوان صدر میں وزیراعظم کی حلف برداری کی روایت توڑنے کی بھی تیاری جاری ہے،عمران خان وزارت عظمی کاحلف ڈی چوک میں ہی لینے کے خواہشمند ہیں۔تقریب حلف برداری میں صرف خواص کے بجائے عوام کوبھی مدعو کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کارکنان کو بھی دعوت نا مے بھی ار سال کیئے جا ئیں گے ۔

ڈی چوک

مزید : صفحہ آخر