امریکی صدر کی کا نگریس کی ڈیمو کریٹک ارکان کو دھمکی

امریکی صدر کی کا نگریس کی ڈیمو کریٹک ارکان کو دھمکی

واشنگٹن (اظہر زمان بیوریوچیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ڈیمو کریٹک ارکان کو دھمکی د ہے اگر انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور انتظامیہ کی مرضی کے ساتھ امیگریشن قوانین کو تبدیل کرنے کی حمایت نہ کی تو وہ حکومت کا شٹ ڈاؤن کردیں گے ۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ڈیموکرئیک ارکان کو چاہیے کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لئے ضروری فنڈ فراہم کریں اور امیگریشن کے قوانین تبدیل کرنے کیلئے مناسب اقدام کریں ۔ صدر ٹرمپ حکومت کے شٹ ڈاؤن کی پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں اس دفعہ انہوں نے کہا کہ بلاشک وہ دیواراس لئے تعمیر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس لئے بے شمار غیر ملکی تارکین کے سرحد عبور کرنے کے امکانات خاصے کم ہوجائیں گے۔

ٹرمپ دھمکی

مزید : علاقائی