نئی حکومت آنے پر سینیٹ کی نشستوں میں بھی ردوبدل ہوجائے گا

نئی حکومت آنے پر سینیٹ کی نشستوں میں بھی ردوبدل ہوجائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز)نئی حکومت آنے پر سینیٹ میں نشستوں میں ردوبدل ہوجائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اپوزیشن بینچوں سے اٹھ کر حکومتی بینچوں پر براجمان ہوجائیں گے ۔قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی تبدیلیاں ہوجائیں گی ۔ وزیراعظم نئے قائد ایوان جبکہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کی اکثریتی جماعت سے نئی قائد حزب اختلاف کا اعلان کریں گے ۔ اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد سینیٹ اجلاس میں اہم تبدیلیاں وقوع پذیر ہوں گی نشستوں میں ردوبدل ہوجائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں حکومتی بینچوں پر آجائیں گی ۔ اپوزیشن کو ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے جس کے باعث نئی حکومت کو ایوان بالا میں کسی بھی آئینی ترمیم اور قانون سازی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلزپارٹی ،متحدہ مجلس عمل ،عوامی نیشنل پارٹی ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی قابل ذکر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف فی الحال ایوان میں تنہاء ہے ۔ نئی حکومت میں شامل جماعتیں سینیٹ میں اس کے ساتھ حکومتی بینچوں پر بیٹھیں گی ۔ اکثریتی جماعت ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن سے نئے قائد حزب اختلاف کا تقرر کریں گے ممکنہ طور پر راجہ ظفرالحق ہی آئندہ کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے ۔ وزیراعظم اپنے بااعتماد سینیٹر کو تحریک انصاف سے قائد ایوان مقرر کریں گے ممکنہ طور پر سینیٹر شبلی فراز قائد ایوان ہوسکتے ہیں کیونکہ پارلیمانی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی وفاقی کابینہ میں نامزدگی متوقع ہے ۔ نئی حکومت کے بعد ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس ہوگا۔ایوان بالا میں اپوزیشن کو دوتہائی اکثریت حاصل ہے نئی حکومت سینیٹ میں سخت مشکلات سے دور چار رہے گی ۔

سینٹ ردوبدل

مزید : علاقائی