شہباز شریف رونا چھوڑیں،میری سیٹ خیرات میں لے لیں،فیصل واڈا

شہباز شریف رونا چھوڑیں،میری سیٹ خیرات میں لے لیں،فیصل واڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پیشکش کی ہے کہ شہباز شریف رونا دھونا چھوڑیں اور میری سیٹ لے لیں خیرات میں دینے کو تیار ہوں کیونکہ سیٹ اہم نہیں ہے ہماری ترجیحات تعلیم اور ہسپتال ہیں عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے لیکن عوام کو یہ ضرور بتائیں گے کہ وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ حکومت کی خدمت پر 1200ملازمین مامور تھے، اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی اور مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے بلکہ عوام اہم ہیں، نہوں نے کہا کہ جب تک دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگ منتخب ہوتے رہے تب تک انتخابات اور الیکشن کمیشن ٹھیک تھا لیکن جیسے ہی شفاف الیکشن ہوئے اور عوام نے انہیں مسترد کیا تو شورشرابہ شروع کر دیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری ترجیحات تعلیم، صحت اور عوامی شعور ہیں اور انشاء اللہ عوامی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کراچی کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ہماری حکومت سادگی اختیار کرے گی لیکن عوام کو ضرور بتائے گی کہ گزشتہ حکومت کی خدمت پر وزیراعظم ہاؤس میں 1200ملازمین عوام کے ٹیکس کے پیسے سے مامور تھے۔
فیصل واڈا

مزید :

علاقائی -