2018 جیسے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے، نبیل گبول

2018 جیسے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے، نبیل گبول

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اگرچہ 2018 کے انتخابات متنازع ہیں لیکن ان کی جماعت ہر حال میں پارلیمنٹ میں جاکر ایک بہترین اپوزینش کا کردار ادا کرے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے اتحاد کر کے بھی حکومت قائم کرسکتی ہے مگر ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کو وفاق میں ایک واضح مینڈیٹ ملا ہے، لہذا ہم اس میں کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم جمہوری نظام کے خواہاں ہیں، لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور مستعفی ہوں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا اور ہم پھر دیکھیں گے کہ یہ کیسے حکومت کو لے کر آگے کی جانب چلتے ہیں اور پھر ہی ہم کوئی آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔پی پی رہنما نے کہاکہ ہم ان انتخابات کو مسترد کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں اور یقیناًجو کچھ پولنگ اسٹیشنز میں ہوا اس کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ایسے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔

نبیل گبول

مزید : علاقائی