سوات، ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ،درجنوں افراد متاثر

سوات، ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ،درجنوں افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات( آن لائن)کالام کے علاقہ کس میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ،درجنوں افراد متاثر ،محکمہ صحت نے وباء کے اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی ٹیمیں اور ادویات علاقے میں روانہ کردی ،تفصیلات کے مطابق کالام کے علاقہ کس میں ہیضے کی مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی علاقے میں درجنوں افرادمتاثر ہوئے مقامی زرائع کے مطابق متاثرہ افرادمیں بچے ،بوڑھے اور خواتین کے علاوہ نوجوان افراد بھی شامل ہیں زرائع کے مطابق علاقے میں موجود ڈاکٹر مبینہ طورپر چھٹی پر ہے اور ہسپتا ل ادویات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہے جس کے وجہ سے مریضوں کو انتہائی مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے اور لوگ مجبوراً ادویات اور ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضو ں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کررہے ہیں ادھر ڈی ایچ او سوات غلام سبحانی سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی ہم نے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اورادویات علاقے کو روانہ کردی ہے اور اُمیدہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم اور ادویات علاقے میں پہنچ کر مرض پر قابو پالیا جائیگا۔
ہیضہ وباء

مزید :

علاقائی -