طالبان افغان جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں

طالبان افغان جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں

تہران(این این آئی)ایران پر افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں کو اسلحہ مہیا کرنے کے الزام کا اعادہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران پر یہ نیا الزام پارلیمان کے ایک رکن کرم الدین رضا زادہ نے عاید کیااورکہاکہ طالبان وسطی صوبے غور میں افغان فورسز کے خلاف جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے صوبے میں ایک پاپولر پیپلز فورس نے ایک گرفتار طالبان سے ایرانی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں۔طالبان نے گذشتہ دو ہفتے سے اس صوبے کے دارالحکومت فیروز کوہ کے مغرب میں واقع علاقے میں سرکاری فوج کے خلاف حملے تیز کررکھے ہیں۔

مزید : علاقائی