عدلیہ ، فوج، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی پر ایم این اے سمیت240افراد پر مقدمہ

عدلیہ ، فوج، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی پر ایم این اے سمیت240افراد پر مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(بیورو رپورٹ) آزادی چوک بلاک کر کے عدلیہ، فوج اور انتظامی افسران کیخلاف نعرے بازی اور جلوس نکالنے پر حلقہ این اے 90کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت 41نامزد اور 240نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 188/189،148/149،16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوہدری حامد حمید، ڈاکٹر جاوید، چوہدری عبدالرشید، ارشد عطاری، معراج خان، ڈاکٹر شرافت، اسلم رحمانہ ،وسیم نور، سلیم رحمانی، میاں یامین، ارشاد کمبوہ، عمران، کاشف گوندل وغیرہ پانچ درجن سے زائد افراد نے الیکشن کے روز آزادی چوک بلاک کر کے جلوس نکالا،اس دوران مقررین نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، لوگوں کے دلوں میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پیدا کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ،اور عوام کو فوج اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش بھی کی گئی، اس دوران اسلحہ کی نمائش کرکے خوف و دہشت کی فضا قائم کی گئی، پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ایم این اے چوہدری حامد حمید کا کہنا ہے کہ ہم فوج اور اداروں کے خلاف کسی بھی اقدا م کا سوچ بھی نہیں سکتے ، ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، نتائج کے حصول کیلئے آزادی چوک میں احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا۔آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے نومنتخب ر کن قومی اسمبلی ڈاکٹر زوالفقار علی بھٹی کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مار،اتوڑ پھوڑ کی اور کیمرے توڑ دیئے کمپیوٹر اٹھا لیئے اور ان کے ملازمین کے علاوہ وہاں موجود درجنوں شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا حلقہ این اے 91 کی تین بار گنتی ہوئی اور مسلم لیگ نواز کوسبقت برقرار رہی لیکن اس کے باوجود تحریری رزلٹ نہیں دیا گیا ،نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹرذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ میں نے اور میرے کارکنوں نے کمرہ عدالت کے باہر احتجاج کیا جو کہ ہمارا جمہوری اور اخلاقی حق تھا نہ کسی نے توڑ پھوڑ کی نہ کسی کے پاس کوئی اسلحہ تھا ہمارے مخالفین کی جانب سے جھوٹا من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ہم پاک فوج کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک سازش کے تحت پاک فوج کو ملوث کیا جا رہا ہے ڈاکٹر زوالفقار بھٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔
سرگودھا

مزید :

علاقائی -