منڈی بہاؤالدین ، کامیاب لیگی خاتون امیدوار کی ریلی میں غیر ملکی کرنسی نچھاور
منڈی بہاؤدین (آن لائن)منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالی خاتون کی ریلی میں غیر ملکی کرنسی نچھاورکرتے ہی عوام ٹوٹ پڑی دھکم پیل میں 2افردزخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤدین میں مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والی حمیدہ وحید نامی خاتون نے ریلی نکالی تو وہاں پر ان پر ملکی کرنسی سمیت غیر ملکی کرنسی بھی نچھاور کی گئی جسے دیکھتے ہی لوگ غیر ملکی کرنسی بٹورنے کے چکر میں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے جسکے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی بھی ہو گئے۔
غیر ملکی کرنسی