میرے والد بھی ن لیگی تھے ، واپس آکر خوش ہوں: احمد رضا مانیکا

میرے والد بھی ن لیگی تھے ، واپس آکر خوش ہوں: احمد رضا مانیکا

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کو چھوڑکر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ میرے والد بھی (ن) لیگ میں تھے اور مجھے اپنی جماعت میں واپس آکر خوشی ہو رہی ہے ، آزاد اراکین سے موثر رابطے ہوئے ہیں اور پنجاب میں (ن) لیگ ہی حکومت بنائے گی۔ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا مانیکا نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پاور گیم شروع ہے ۔ ہمارے جو رابطے ہوئے ہیں انہیں قبل از وقت منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا ۔ہم ہرگز مایوس نہیں ہیں اور بھرپو رکوشش کر رہے ہیں اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اورعمران خان کے ممکنہ وزیر عظم بننے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر خوش ہوں ۔ میں ایک ایسی جماعت میں آیا ہوں جس سے میرے والد کی وابستگی تھی ،میں واپس آکر خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کاوشیں کی ہیں ،وہ کتنی دیر وزیر اعظم رہتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

احمد رضا مانیکا

مزید : علاقائی