بھارتی شہر ممبئی میں بس گہری کھائی میں جا گری،33افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں بس گہری کھائی میں جا گری،33افراد ہلاک

ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مہارشٹرا میں بس کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے۔یونی ورسٹی کے ملازم سیر و تفریح کے لیے مہا بالیشور جا رہے تھے۔،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی ڈاکٹر بالا صاحب ساونت کونکن کرشی ودیا پتھ یونی ورسٹی کے ملازمین سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی بس ممبئی گوا ہائی وے پر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں بس میں موجود 34 میں سے 33 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔پولیس حکام کے مطابق یونی ورسٹی کے ملازم سیر و تفریح کے لیے مہا بالیشور جا رہے تھے۔

مزید : علاقائی