شہید ساجدہ اشفاق کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری

شہید ساجدہ اشفاق کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) قومی الیکشن کے دوران برساتی نالے میں بہہ کرشہید ہوجانے والی تھانہ کی خاتون پریذائیڈنگ آفسرہیڈ مسٹریس ساجدہ اشفاق کے شوہر اشفاق احمد ، افتخار احمد اور غمزدی خاندان کے دوسرے افرادنے مرحومہ کی فاتحہ خوانی اور ہمدردی کے لئے آنے والے پاک آرمی کے آفسران، محکمہ تعلیم کے صوبائی و ضلعی آفسران، سول انتظامیہ کمشنر مالاکنڈ ، ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر، دور دراز سے آنے والی خواتین اساتذہ اور تمام آنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آکر رسم فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے شہید ہ کی قبر پر پھول چڑھائے، سلامی دی۔ سول ایوارڈ اور تمغہ شجاعت کا وعدہ کیا اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر