پیسکو ہائیڈرو لیبر یونین کے انتخابات ،گنڈہ پور پینل کامیاب

پیسکو ہائیڈرو لیبر یونین کے انتخابات ،گنڈہ پور پینل کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکو ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل سالانہ انتخابات میں سعداللہ خان گنڈہ پورکی پوری کابینہ پولنگ میں38ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ۔ سٹی سب ڈویژن میں جہانگیر چیئرمین اوروائس چیئرمین اکرام اللہ(ایل ایس)کی پوری کابینہ کامیاب جبکہ درابن سب ڈویژن میں محمداصغر(ایل ایس) اوروائس چیئرمین عمران اللہ(ایل ایس) کی پوری کابینہ کامیاب اسی طرح رولرسب ڈویژن میں عظمت چیئرمین کی پوری کابینہ کامیاب سٹی ٹو سب ڈویژن میں فریداللہ شاہ کی پوری کابینہ کامیاب جب کہ آر او سٹی ڈویژن میں ہاشم بلوچ چیئرمین اوراکرام اللہ وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر