ہنگو،این اے33کے50پولنگ سٹیشنزکی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کی جیت بر قرار

ہنگو،این اے33کے50پولنگ سٹیشنزکی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کی جیت بر قرار

ہنگو(بیورورپورٹ) این اے 33کی 50پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی۔ پی ٹی آئی کی جیت برقرار۔پی ٹی آئی امیدوار کی116ووٹ کم پڑ گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا تمام پولنگ سٹیشنزکی دوبارہ گنتی سے انکار۔ ایم ایم اے امیدوار کا تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے امیدوار حاجی عتیق الرحمان کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 33کی دوبارہ 180پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 50پولنگ سٹیشنز کی گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی امیدوار حاجی خیال زمان اورکزئی کے برتری میں 116ووٹ کم پڑ گئے جبکہ پی ٹی آئی کی جیت تا حال 735ووٹ کی لیڈسے برقرار ہے۔ گزشتہ دو دن پہلے ایم ایم اے امیدوار عتیق الرحمان نے این اے33حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی تا ہم ریٹرننگ آفیسر ضلع ہنگو نے تمام پولنگ سٹیشنز کھولنے سے معذرت کر لی جبکہ 50پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرائی گئی۔ جس کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی کل حاصل کردہ ووٹو ں کی تعداد 28703ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایم ایم اے امیدوار کی ووٹوں کی تعداد 27968ہے۔ جس کے بعد ایم ایم اے امیدوار حاجی عتیق الرحمان نے تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 25جولائی کے الیکشن کے بعد پہلے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار حاجی خیال زمان نے 28819جبکہ ایم ایم اے کے امیدوارحاجی عتیق الرحمان نے 27968ووٹ حاصل کئے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر