مردان ، نوجوان 12دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا

مردان ، نوجوان 12دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ شہبازکلے سے لاپتہ ہونے والا نوجوان 12دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا ،اہلخانہ غم سے نڈھال ،علاقے کے عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق واپڈا کینٹ ڈویژن کے ملازم اقبال حسین کا جوانسال بیٹا اشفاق حسین 18تاریخ کو گھر سے موٹرسائیکل پر چارسدہ کے لئے نکلا ہواتھاجس کے بعد وہ پراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا دوسرے دن ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپورکی حدودسے نوجوان کی موٹرسائیکل ایک ویرانے سے ملی تاہم بارہ دن گزرنے کے باوجود نوجوان کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں چلا پراسرار طورپر لاپتہ ہونے اشفاق حسین کا اہل خانہ شدید غم سے نڈھال ہوگیاہے اوروالدین پر غشی کے دورے پڑرہے ہیں لاپتہ نوجوان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وقوعہ کے روز نوجوان نے لاپتہ ہونے سے چند منٹ قبل گھر سے موبائل پر بات ہوئی جس کے بعد اس کا فون مسلسل بند آرہاہے علاقے کے عوام نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ نوجوان کی بازیابی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر وہ شدید احتجاج پر مجبورہوں گے اورحالات کی ذمہ داری انتطامیہ پر عائدہوگی۔