ممتاز سابق کرکٹراسحاق خان بلا مقابلہ مردان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ممتاز سابق کرکٹراسحاق خان بلا مقابلہ مردان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

مردان(بیورورپورٹ) ممتاز سابق کرکٹراسحاق خان بلا مقابلہ مردان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مردان کے رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کا انتخابی اجلاس مردان سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرڈ کلبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تمام کلبوں کے صدور نے اتفاق رائے سے اسحاق خان کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا نو منتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع مردان میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرینگے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنی توائیاں صرف کرینگے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں فخر عالم ،جمال ہوتی ،عبد المتین طورو ،مقصود انور اور دیگر نے نو منتخب صدر کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر ضلع مردان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر