تیمرگر ہ،2 خواتین بچوں سمیت ریلے میں ڈوب گئیں ،لاشیں نکال دی گئیں

تیمرگر ہ،2 خواتین بچوں سمیت ریلے میں ڈوب گئیں ،لاشیں نکال دی گئیں

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) دیر لوئیر ، میدان مرخنی کے مقام پردوخواتین بچوں سمیت سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ،چاروں کی لاشیں نکال لی گئی ،ایک ہی گھر سے چار جنازے اُٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیرلویر کے علاقہ مرخنی کے مقام پر مسماتہ ( پ) زوجہ شیرمحمد اُس کا دس سالہ بیٹا عزیز ،مسماتہ ( م ) زوجہ نذیراحمد اور جوا د و لد تاج محمد خان عمر نو سال مقامی مدرسہ سے واپس گھر آرہے تھے کہ مر خنی میدان کے مقام پر شدید بارش کے بعد برساتی ریلے کے زد میں آگئے ،ذرایع کے مطابق خواتین بچوں کو گھر لے جانے کے لئے آئی تھی کہ مدرسے سے واپسی پر راستہ میں حادثہ پیش آیا،ڈی ایس پی میدان سعید الر حمٰن کے مطابق خواتین اور دو بچوں سمیت چار وں کی لاشیں مقامی افراد کی مدد سے تلاش کر لی گئی ہے ،خواتین اور بچوں کی لاشیں اُ ٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،مرحومین کی نماز جنازہ میں ہزار وں افراد نے شر کت کی ،علاقہ میں سوگ کی فضاء تا حال برقرار ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر