دیر پائیں میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں نے نتائج مسترد کردئیے

دیر پائیں میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں نے نتائج مسترد کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپورٹ )ضلع دیر پائین میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے حالیہ الیکشن نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے الیکشن نہیں سلیکشن قرار دے دیا مشتر کہ طور پر جلد احتجاجی کال دینے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے جماعت اسلامی کی کال پر تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں ال پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و امیدوار این اے 6مولانا اسد اللہ ،پی پی پی کے ضلعی صدر و پی کے پندرہ سے امیدوار محمود زیب خان ،اے این پی کے ضلعی صدر حسین شاہ یوسفزئی،مسلم لیگ نون کے صوبائی نائب صدر ملک جہان زیب خان ،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،پی کے تیرہ سے ایم ایم اے کے امیدوار شاد نواز خان،سابق ممبران اسمبلی بخت بیدار خان ،حاجی سعید گل، ڈاکٹر زاکر اللہ پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد باچا،اے این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد ایوب خان،پی کے تیرہ سے اے این پی کے ملک محمد زیب خان،پی ایم ایل نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور این اے 6سے امیدوار جاوید اختر ایڈوکیٹ ،اظہر تقویم ،شاہ نواب جان اور جے یوائی کے مفتی خالد محمود کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو مستر د کیا اور الزام عائد کیا کہ اسٹبلشمنٹ ،الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ایک مخصوص سیاسی جماعت کو جعلی مینڈیٹ کے زریعے انھیں جتوا کر دھاندلی کی ریکارڈ قائم کیاانھوں نے کہاکہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا 25جولائی کو صرف الیکشن انعقاد کا رسم ادا کرناتھا سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہاکہ ضلع کی اکثریت پولنگ اسٹیشنوں میں فارم 45نہیں پہنچایا گیا اور پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹوں کو اجازت نہیں دی گئی جبکہ خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں نہ صرف رجسٹرڈ خواتین ووٹر ز سے زائد خواتین کی ووٹ پول کیے گئے یہ دھاندلی نہیں تو کیا ہے انھوں نے کہاکہ ایک منظم اور منصوبے کے تحت تمام جمہوری عمل کے برعکس ایک مخصوص جماعت کے امیدواروں کی حق میں ووٹ ڈالے گئے جوکہ عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے انھوں نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں بے حیائی کے ساتھ ساتھ خواتین پر زبردستی پی ٹی ائی کی حق میں ووٹ استعمال کیے گئے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہاکہ ضلع میں الیکشن ڈے کے موقع پر پری پول دھاندلی کی بار بار شکایات کیں لیکن اروزاور الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ الیکشن کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی دیے لیکن بغیر وجہ بتائے مستر د کیے گئے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے واضح کیا کہ حالیہ الیکشن نتائج کو نہیں مانتے اور مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرئے گی ان پر من وعن عمل کرکے سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا آغاز کریں گے ۔