این اے 49 کا نتیجہ نہیں دیا جارہا ،صلاح الدین محسود

این اے 49 کا نتیجہ نہیں دیا جارہا ،صلاح الدین محسود

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جے یو ائی جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ترجمان صلاح الدین محسود نے کہا کہ چوتھا دن ہے کہ این اے 49کا رزلٹ آیا ہوا ہے لیکن وہ رزلٹ ابھی تک ہمیں نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے کارکنوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے اورکسی بھی وقت حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری حلقہ این اے 49 کے ریٹرننگ افسیر پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ پر کسی بھی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی ہے اور شفاف طریقہ سے انتخابی عمل مکمل ہوا ہے جس کے بعد ریٹرننگ افسیر کی جانب سے متحدہ مجلس عمل کے کامیاب امیدوار مولانا جمال الدین کو اور ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد محسود کو فارم 47جاری کیا گیا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر ریٹرننگ افسیر نے احکامات جاری کئے تھے جس پر دو دن ہو نے کو ہیں اور ابھی تک 137پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا عمل مکمل نہیں کیا جا چکا ہے جبکہ ریٹرننگ افسیر مختلف حیلے بہانے بنا کر تک رزلٹ جاری نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے جے یو ائی کے ورکرز میں شدید بے چینی پیدا ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد محسود کے بیٹے ریاض محسود جو کہ صوبہ کی بیوروکریسی میں اہم عہدے پر فائز ہیں اپنے والد کی غیر قانونی طریقہ سے کامیابی کے لئے ریٹرننگ افسیر پر اپنا دباء بڑھا رہے ہیں جو الیکشن کمیشن اف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ایسی صورتحا ل میں فوری ایکشن لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا اپنے والد کی ہار کو جیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جس پر جے یو اائی اس اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے لیکن ہماری کسی بھی بات کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہمارا ہنگامی اجلاس ہوا اور اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر حلقہ این اے 49جنوبی وزیرستان پر ریٹرننگ آفسیر نے آج شام پانچ بجے تک سرکاری رزلٹ جاری نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جس کی وجہ سے خون ریزی کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسیر فیصلہ میرٹ پر کرے لیکن دو دن بعد بھی رزلٹ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن حالات خراب کرنا نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر ہماری جیت پر ڈاکہ ڈالا گیا تو کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا اس لئے ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسیر جنوبی وزیرستان حالات کو مدنذر رکھتے ہوئے مذید تاخیری حربے استعمال نہ کریں اور فی الفور رزلٹ جاری کریں تاکہ عوام اور ورکرز میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر