اے این پی نے الیکشن نتائج کو مسترد کردیا ،بھر پور احتجاج کا اعلان

اے این پی نے الیکشن نتائج کو مسترد کردیا ،بھر پور احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 20 کے سابقہ امیدوار افسر خان اف سلطان وس نے حالیہ الیکشن کے نتائیج کو مسترد کرتے اسکے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے ۔پولنگ سٹیشنوں میں اے این پی میرے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ۔الیکشن کے روز میں نے خود پاک فوج کے جوانوں کو بیٹ پر مہر لگاتے ہوئے پکڑا ہے ۔میرے حلقہ کے عوام نے مجھ پر اپنے اعتمادکا اظہا رکیاہے ۔میں اپنے حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز ۔پارٹی کارکنوں اور عوام کا بے حد مشکور ہوں ۔اپنے رہائش گاہ سلطانوس میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے ایک ایک ووٹرز کے پاس گیاہوں ۔اے این پی نے اٹھ مہینے بھر پور مہم چلائی ۔جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدوار پورے طرح مہم نہ چلاسکے ۔مگر الیکشن کے روز جو کچھ ہمارے ساتھ الیکشن عملہ ،فوج کے جوانوں نے کیا ہم اس کو برداشت نہیں کرسکتے ۔میں نے اپنے حلقہ کے تین پولنگ سٹیشنوں کے دورے کئے ،جس میں میرے پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ ناروا رویہ احتیار کیا گیا ۔میں نے پاک ارمی کے جوانوں کو بیٹ پر مہر لگاتے ہوئے پکڑا ۔اور اسکی شکایت ڈپٹی کمشنر بونیر سے کی ۔مگر وہ بھی بے بس تھا ۔افسر خان کے مطابق اگر الیکشن پاکستان تحریک انصاف کو جتوانامقصودتھا ۔تو پھر ہم اٹھ مہینوں تک کیو محنت کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے مرکزی رہنماؤں نے احتجاج کی کال اج دی ہے ۔بونیر اے این پی کے کارکن اس احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔اور ان قوتوں کو ہم دکھائے گے ۔کہ پختون قوم مزید اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو برداشت نہیں کرسکتے ۔میں نے اپنے حلقہ کے پولنگ سٹیشنوں کو دوبارہ کھولنے کی درخواست دی جنہیں مستردکیا گیا ۔